உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رام مندر کے سنگ بنیاد کے لئے دریائے سنگم کی مٹی اور جل ایودھیا کے لئے روانہ

    رام مندر کی تعمیر میں دریائے سنگم کی مٹی اور اس کے جل کا استعمال کیا جائے گا۔ دریائے سنگم سے مٹی اور جل ایودھیا لے جانے کے لئے وشو ہندو پریشد نے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے ہیں۔ سنگم کے کنارے ہونے والی خصوصی پوجا کے بعد ایودھیا لے جانے کے لئے علامتی طور پر دس کلو مٹی جمع کی گئی ہے۔ سنگم کی مٹی کے ساتھ ہی دریائے گنگاا ور جمنا کا پانی بھی پیتل کے ایک گھڑے میں ایودھیا لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔