معاملہ ویمن پروٹیکشن سیل تک پہنچ گیا ہے جہاں دونوں کو شادی بچانے کے لیے کونسلنگ کی جا رہی ہے۔ جب طلاق کی وجہ پوچھی گئی تو شوہر نے کونسلر کو بتایا کہ میری بیوی غسل نہیں کرتی میں اس کی نہ نہانے کی عادت سے پریشان ہوں اور اس کے ساتھ نہیں رہ سکتا اس لیے مجھے طلاق دلا دی جائے۔ شوہر کی اس بات پر سب حیران تھے۔