آگرہ جی آر پی کے ایس ایس پی محمد مشتاق نے اسکول کی طالبہ کی عصمت دری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منگل کی دوپہر جھانسی کی رہنے واکی ایک خاتون گورنمنٹ ریلوے پولیس اسٹیشن اٹاوہ آئی اور اس نے اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ جنکشن پر کھڑی ٹرین کے اندر ایک ریلوے ملازم کے ذریعہ عصمت دری کی شکایت درج کرائی۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر گورنمنٹ ریلوے پولیس اٹاوہ تھانے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔