یوپی کے فتح پور ضلع میں لو جہاد Love jihad کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ جبریل قریشی نامی ایک مسلم نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک نابالغ ہندو لڑکی کو اغوا کیا، پھر اسے اپنے گھر لے جا کر اسے یرغمال بنایا اور ریپ Rape کیا۔ یہی نہیں، ملزم نے مذہب تبدیل نہ کرنے پر باپ اور بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔
6 اگست کو کھاگا کے رہنے والے جبریل قریشی نامی ایک مسلم نوجوان نے اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے اغوا کر لیا۔ پھر اسے اپنے گھر یرغمال بنا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد ملزم نے لڑکی کے والد اور بھائی کو مذہب تبدیل نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کے خلاف مناسب دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس انہیں گرفتار کر کے جیل بھیجے۔ اگر پولس ملزمین کو جلد گرفتار نہیں کرتی ہے تو وی ایچ پی احتجاجی دھرنا دینے کی پابند ہے۔