اتراکھند : مدارس کے طلبہ قائم کررہے ہیں نئی مثال ، جسے جان کر شاباشی دئے بغیر نہیں رہ پائیں گے آپ
یوں تو مدارس کو ہمیشہ شک اور سیاست بھری نظروں سے ہی دیکھا جاتا رہا ہے ، لیکن بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ اب یہی مدارس سرکاری اور انگریزی اسکولوں کے برابر خود کو ثابت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ کے امتحان میں اس مرتبہ مدارس میں تعلیم حاصل کررہے طلبہ نے ہندی زبان میں ریکارڈ نمبر حاصل کیا ہے۔ حالانکہ بورڈ کے دفتر میں ابھی کاپیوں کی چیکنگ جاری ہے ، لیکن ہندی کی کاپیاں چیک کرنے کے بعد ٹیچروں میں خوشی نظر آرہی ہے۔
4/ 2
ایسے وقت میں جب عام طلبہ ہندی کو مشکل سمجھ کر گھبراتے ہیں تو ایسے میں اسی ہندی سبجیکٹ میں مدراس میں زیر تعلیم طلبہ 80 سے 90 فیصد نمبرات حاصل کرلیں تو تبدیلی کی کروٹ صاف طور پر محسوس کی جاسکتی ہے۔
4/ 3
مدرسہ بورڈ کے امتحان میں بچوں کا ہندی میں اچھے نمبرات حاصل کرنا بتاتا ہے کہ اتراکھنڈ کے مدارس میں مارڈن ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ہندی جیسے سبجیکٹ میں بچوں کی دلچسپی لگاتار بڑھ رہی ہے۔
4/ 4
یوں تو مدارس کو ہمیشہ شک اور سیاست بھری نظروں سے ہی دیکھا جاتا رہا ہے ، لیکن بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ اب یہی مدارس سرکاری اور انگریزی اسکولوں کے برابر خود کو ثابت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔