شادی شدہ زندگی میں لائیں خوشگوار تبدیلیاں : یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں کرسکتی ہے آپ کی مدد
آج دنیا بھر میں ویلنٹائن ویک کے موقع پر آج چاکلیٹ ڈےChocolate Day منایاجارہاہے۔ ویلنٹائن ڈے Valetines Day ہو یا ویک اسے شادی شدہ جوڑے بھی منانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس موقع پر شوہر اور بیوی ایک دوسر سے محبت کا اظہار کر تے ہیں۔ آج ہم کو ایسے چند مشورے دیں گے کہ اس پر عمل کرکے اپنی ازوداجی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں لائیں ۔

پھول اور چاکلیٹ کہنے کو تو چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں لیکن یہ آپ کی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں لا سکتی ہیں۔ اپنی بیوی سے محبت کا اظہار کیجئے اور ازدواجی زندگی کو خوبصورت بنائیں۔اپنی بیوی کو بتائیں کہ آپ اس سے محبت کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ڈنر کا پروگرام بنائیں ۔ اسے پھول دیں۔پھول اور چاکلیٹ کہنے کو تو چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں لیکن یہ آپ کی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں لا سکتی ہیں۔ اپنی بیوی سے محبت کا اظہار کیجئے اور ازدواجی زندگی کو خوبصورت بنائیں۔

خواتین اپنی تعریف سے خوش ہوتی ہے اگر وہ اس کا شوہر ہی کریں تو اسکی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا۔ اس لیے اپنی بیوی کو بتائیں کہ وہ بہت خوبصورت ہے۔ جب وہ تیار ہو تو اسکی تعریف کریں ۔ اس پر کون سا رنگ جچتا ہے یا وہ کیسے کپڑوں میں زیادہ اچھی لگتی ہے ۔ وہ آپ کی باتوں سے بہت خوش ہوگی اور آپ کو خوش رکھنے کی زیادہ کوشش کرے گی۔

اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر کبھی کبھی گھر کے کاموں میں اپنی بیوی کا ہاتھ بٹائیں ۔ اس کے ساتھ برتن دھلوانے ، بستر صاف کرنے یا گھر کو ویکیوم کرنے سے اسکا کام ہلکا ہوجائے گا ۔ جب وہ کہیں اور مصروف ہو تو بچوں کو بھی سنبھالیں تاکہ وہ اپنا کام سکون سے کر سکے۔

آپ کی بیوی جن سر گرمیوں میں لینا حصہ لیناچاہتی ہے ان کی مخالفت نہ کریں ایسی چیزیں جن سے وہ خوش ہوتی ہے اسے مہیا کریں۔ اسے سہیلیوں سے ملنے اور انھیں گھر پر بلانے کی اجازت دیں۔

بیوی گھر کے لیے جو کچھ کرتی ہے اسس کو سراہیں اس کا شکریہ ادا کریں اس کا کھانا پکانا ، بچوں کی دیکھ بھال کرنے ، گھر کو سجانے یا گھرداری سے متعلق کوئی بھی کا م ہو اس کی بھر پور تعریف کریں ۔ آپ کی حوصلہ افزائی اس کی ہمت کو اور بڑھائے گی۔

جیسے آپ اپنی ضرورت کا خیال رکھتے ہیں ویسے ہی اپنی بیوی کی ضرورت کا بھی خیال رکھیں ۔آپ کو چاہیےکہ اس کی ضرورت کی چیزوں اور پسند کا خیال رکھیں اور اس کے کہے بغیرضروری چیزیں اسے مہیا کریں ۔ بغیر مانگے کسی چیز کا مل جانا دوہری خوشی کا باعث بن جاتا ہے۔

خواتین سرپرائز کو پسند کرتی ہے۔ بیوی کو بتائے بغیر کوئی ڈنر ارینج کریں ۔ کوئی خوبصورت تحفہ دیں۔ کسی دن آفس سے جلدی آئیں اور ساتھ میں کھانا بھی لیتے آئیں یا اگر آپ دیر سے گھر آتے ہیں تو اسے فون پر بتادیں کہ وہ کھانا نہ بنائے۔

آفس سے آنے کے بعد اپنی بیوی کو وقت دیں ۔ اپنا خالی وقت صرف ٹی وی دیکھ کر نہ گزاریں جب وہ آپ کے ساتھ ہو تو ٹی وی بند کردیں اور اس سے اچھی باتیں کریں۔ اس کی باتوں کو سنیں اور اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو مل کر اسکا حل تلاش کریں

اپنی بیوی کے ساتھ شاپنگ پر جائیں اور کپڑوں کا انتخاب کرنے میں اس کی مدد کریں ۔ ہر بیوی چاہتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی پسند کی چیزیں پہنے ۔ یقیناًوہ آپ کے انتخاب کو اہمیت دے گی اور وہی چیزلے گی جو آپکو پسند ہو۔

شاپنگ کے دوران اپنے لیے بھی چیزوں کا انتخاب کرتے ہوئےبیوی کا مشورہ لیں۔ دیگر معاملات میں بھی اسکی رائے لینا غلط نہ ہوگا ۔ اس طرح اسے لگے گا کہ آپ اس کو اہمیت دیتے ہیں۔