گرل فرینڈ نے شادی کا دباو بنایا تو بوائے فرینڈ نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، سبھی کے پاوں تلے سے کھسک گئی زمین
ویڈیو میں قاتل نے بتایا کہ اس کا چچازاد بھائی جو دہلی اپنے دوست کو چھوڑنے گیا تھا ، اس کی ریوالور لاکر سے لے کر خاموشی سے آیا تھا ۔

چنڈی گڑھ : پنجاب کے بھٹنڈہ ضلع میں ایک دل دہلادینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ضلع کی کملا نہرو کالونی میں ایک لڑکی اور اس کے والدین کا سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔ 22 سال کے نوجوان نے قتل کے بعد پانچ ویڈیو بناکر لڑکی کو معشوقہ بتایا اور کئی الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر شادی کا دباو بنا رہی تھی ۔ (Photo: News18)

نوجوان نے الزام لگایا کہ شادی سے منع کرنے پر آبروریزی کا کیس درج کروانے کی دھمکی دے رہی تھی ، جس کی وجہ سے اس نے قتل کے اس واردات کو انجام دیا ۔ اس کے بعد نوجوان نے گاوں جاکر خود کو بھی گولی مار لی ۔ (Photo: News18)

مقتولین کی شناخت چرنجیت سنگھ ، اہلیہ جسویندر سنگھ کور اور بیٹی سمرن کور کے طور پر ہوئی ہے ۔ چرنجیت سنگھ کوآپریٹیو سوسائٹی میں سکریٹری تھے ۔ چرنجیت سنگھ کا بڑا بیٹا من پریت سنگھ انگلینڈ میں رہتا ہے ۔ (Photo: News18)

وہیں قاتل کا نام یووکرن سنگھ ہے ۔ پولیس کے مطابق یووکرن اتوار کی شام تین بجے ساتھیوں کے ساتھ بھٹنڈہ پہنچا تھا اور تنہا ہی لڑکی کے گھر گیا تھا ۔ واردات کو انجام دینے کے بعد دوستوں کے ساتھ واپس گاوں روانہ ہوگیا ۔ اسی دوران اس نے ویڈیو بنایا اور خودکشی سے پہلے وائرل کردیا ۔ (Photo: News18)

وہیں اس واقعہ سے بے خبر نوجوان کے کنبہ نے اس کی آخری رسوم بھی ادا کردی ۔ قاتل نے گھر پر کہا تھا کہ وہ ملنی پر جارہا ہے ۔ وہیں ویڈیو میں قاتل نے بتایا کہ اس کا چچازاد بھائی جو دہلی اپنے دوست کو چھوڑنے گیا تھا ، اس کی ریوالور لاکر سے لے کر خاموشی سے آیا تھا ۔ (Photo: News18)