دہلی کے اوکھلا علاقہ میں مقیم روہنگیاں پناہ گزین مسلمانوں کے جھگیوں میں آگ لگنے ک وجہ سے سب کچھ جل کر ختم ہو گیا ۔یہاں تک ان کے بدن پر جو کپڑے تھے وہی باقی بچے تھے ۔حادثہ کے بعد دہلی سرکار کی جانب اوکھلا کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کے نمائندے نے اعلان کیا تھا کہ ہم ان کو ساری سہولیت اور 25 ہزار روپیہ کیش بھی مہیاکرائیں گے۔ اس کے علاوہ یہاں کچھ این جی اوز بھی کام کر رہی تھیں ۔