جے پور : اکثر لو اسٹوری کی آپ نے ہیپی اینڈنگ سنی ہوگی ، لیکن راجستھان کی ایک لو اسٹوری سن کر آپ جذباتی ہوجائیں گے ۔ لڑکی اور لڑکا دونوں ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے تھے ، تبھی سے ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے ۔ بڑے ہوئے تو پیار مزید گہرا ہوگیا ۔ دونوں کو ساتھ جینے کی خواہش تھی ، لیکن ان کے نصیب میں کچھ اور ہی لکھا تھا ۔ بہار میں گرل فرینڈ نے جان دیدی تو جیسے ہی لڑکے کو اس کی موت کی خبر ملی تو اس نے بھی راجستھان میں موت کو گلے لگا لیا ۔