قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں بھڑکے تشدد کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہونے کے ثبوت سامنے آ رہے ہیں۔ خبر ہے کہ پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں کم از کم 200 ٹوئٹر ہینڈلس کے ذریعہ ہندوستانی مسلمانوں کو پولیس کے خلاف بھڑکایا گیا۔
7/ 2
انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ تیار کئے گئے ایک ڈوزئیر میں یہ بات سامنے آئی ہے۔
7/ 3
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری 25 سے 3 مارچ کے درمیان شیم آن دہلی پولیس، دہلی پولیس ٹروتھ اور دہلی پولیس مرڈرس جیسے ہیش ٹیگ کے ذریعہ سینکڑوں کی تعداد میں ٹوئٹر ہینڈلس کی مدد سے دہلی پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔
7/ 4
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ کی گئی گہرائی سے جانچ میں سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں ان سوشل میڈیا ہینڈلس کا استعمال ہندوستان میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کے لئے کیا گیا۔
7/ 5
اخبار کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں بنائے گئے ٹوئٹر ہینڈلس میں سے کچھ کا ہندوستان میں شروع کئے گئے ٹوئٹر ہینڈلس سے بھی رابطہ تھا۔ ان میں سے کئی کی پہچان ہو چکی ہے۔
7/ 6
ڈوزئیر میں ایسے ستر ٹوئٹر ہینڈلس کا ذکر ہے جو اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور لاہور سے چلائے جا رہے تھے اور دہلی رائٹس دو ہزار بیس ہیش ٹیگ کا استعمال کر ٹویٹ کر رہے تھے۔
7/ 7
وہیں، 100 سے زیادہ ٹوئٹر ہینڈلس نے دہلی برننگ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔