بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں آئی تیزی کی وجہ سے گھریلو مارکیٹ میں مسلسل آٹھوین روز بھی آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ۔ آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول میں 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ (علامتی تصویر)
دہلی میں پٹرول 89.29 روپے اور ڈیزل 79.70 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے جبکہ ممبئی میں 95.75 روپے اور ڈیزل 86.72 فی لیٹر ہے ۔ چنئی میں پٹرول کا دام 91.45 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کا دام 84.77 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے ۔ کولکا تہ میں پٹرول 90.54 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 83.29 روپے فی لیٹر مل رہا ہے ۔ (علامتی تصویر)