دہلی میں کسانوں کا جم کر ہنگامہ، پولیس سے کئی مقامات پر ہوئی جھڑپ: دیکھیں تصاویر
مرکزی حکومت کے زرعی قوانین (Farm Laws) کے خلاف یوم جمہوریہ (Republic Day 2021) کے موقع پر کسانوں نے ٹریکٹر ریلی (Farmers tractor Rally) نکالی۔ لیکن اس ریلی کے دوران کسان پولیس کی طرف سے لگائے گئے بیریکیڈنگ کو توڑ کرکئی مقامات سے دہلی میں گھس گئے ہیں۔ اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
1/ 6

دہلی کے ٹرانسپورٹ نگر میں سنگھو بارڈر کی طرف سے گھسے کسانوں پر پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ تصویر: اے این آئی
5/ 6

کسان دہلی کے آئی ٹی او علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ وہاں ڈی ٹی سی کی بس کو پولیس نے راستہ روکنے کے لئے لگایا ہے۔ تصویر: اے این آئی
6/ 6

آئی ٹی او پر پولیس نے کسانوں پر آنسو گیس کے گولے داغ کر انہیں روکنے کی کوشش کی گئی۔ تصویر: اے این آئی