உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بچوں کے ساتھ خوب مستی کرتے ہیں وزیر اعظم مودی، دیکھیں 8 تصاویر

    وزیر اعظم نریندر مودی جرمنی کا سفر پورا کرکے ڈنمارک اور فرانس کا دورہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز جرمنی کی راجدھانی برلن میں وزیر اعظم مودی کا زبردست استقبال ہوا۔ مودی سے ملنے کے لئے ہندوستانی برادری کے لئے بے حد پُرجوش تھے۔ ان میں بڑی تعداد بچوں کی تھی۔ وزیر اعظم مودی نے بھی بچوں سے ملاقات کی۔ ان سے باتیں کیں اور تصاویر بھی کھنچوائی۔ ویسے وزیر اعظم مودی کو بچوں سے بے حد لگاو رہا ہے۔ ملک وبیرون ملک میں کئی مواقع پر انہیں بچوں کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ بچوں کے ساتھ کی ایسی کئی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔