International Yoga Day 2020: یوگا ڈے پر دیکھیں صدر جمہوریہ سمیت سرکردہ شخصیات کی تصاویر
گزشتہ کچھ ہی سالوں سے 21 جون کی تاریخ بےحد خاص ہوگئی ہے۔ پانچ سال سے آج کا دن انٹرنیشنل یوگا ڈے (Intertnational Yoga Day) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پانچ سال پہلے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کی پہل پر اقوام متحدہ (United Nations) نے 21 جون کو انٹرنیشنل یوگا ڈے کے طور پر منانے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے تمام ممالک اس مہم میں شامل ہوگئے۔
انٹرنیشنل یوگا ڈے 2020 پوری دنیا میں منایا جارہا ہے۔ پہلی بار ڈیجیٹل طریقے سے یوگا ڈے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھی یوگا کیا۔
5/ 2
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر یوگا کیا۔ وزیر اعظم نے آج قوم کے نام خطاب کرتے ہوئے کورونا بحران کے درمیان یوگا کی اہمیت سے لوگوں کو واقف کرایا۔
5/ 3
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر یوگا کیا۔
5/ 4
انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی یوگا کرتے ہوئے۔ تصویر: اے این آئی
5/ 5
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل رائے پور میں اپنی رہائش گاہ پر یوگا کرتے ہوئے۔