உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اعظم گڑھ پہنچ کر پرینکا گاندھی نے جیتا خاتون مظاہرین کا دل، پولیس کارروائی کی شکار خواتین کا بڑھایا حوصلہ

    اعظم گڑھ کے قصبہ بلریا گنج میں شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین پر پولیس کی بربریت کے بعد بدھ کو متأثرین سے ملنے بلریا گنج پہنچیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ کانگریس سی اے اے مخالف احتجاج اور تحریک کاروں کی حمایت جاری رکھے گی۔