ایک تربیت یافتہ ہندوستانی کلاسیکل ڈانسر اور اینکور ہیلتھ کیئر کے سی ای او ویرین مرچنٹ اور شیلا مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ نے 5 جون کو ممبئی کے جیو ورلڈ سنٹر کے گرانڈ تھیٹر میں اپنی 'ارنگیترم ' یا پہلی پرفارمنس پیش کی۔ مرچنٹ کی پہلی آن اسٹیج سولو پرفارمنس کے پروگرام کوان کے والدین ویرین اور شیلا مرچنٹ کے ساتھ ساتھ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی نے آرگنائز کیا تھا ۔ اس پروگرام میں مرچنٹ اور امبانی فیملی کے علاوہ بالی ووڈ کی کئی ہستیوں کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ (Image courtesy - shethepeople)