Ramazan Special رمضان میں پورے دن پیاسے رہنے سے کہیں نہ کہیں جسم میں پانی کی کمی پیدا ہو جاتی ہے۔ خاص طور رمضان جب گرمیوں میں ہوں۔ گرمیوں میں افطار میں تربوز کا شربت Watermelon Juice بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔یہ تیز گرمی میں ٹھنڈک دینے کا کام کرتا ہے۔ اسے آپ آسانی سے گھر میں خود بنا سکتے ہیں۔ گرمیوں میں ہمارے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، کیوں کہ موسم کی شدت کے ساتھ معمولاتِ زندگی انجام دینے کے دوران پسینے نکلتا ہے۔ تربوز میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ غذائی اجزا، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ ان تمام فوائد کے علاوہ تربوز جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بیحد مفید ہے۔
بنانے کی ترکیب
سب بسے پہلے ایک جار لیں اور اس میں تربوز ،پودینہ کی پتیاں ،لیمو کا رس ،کھیرا کٹا ہوا اور چاٹ مصالحہ ملادیں۔پھر اسے بلینڈر کی مدد سے بلینڈ کر لیں۔بلینڈ کرنے کے بعد اسے چھننی سے چھان کر گلاس میں جوس کو نکال لیں۔اب اس میں آپ سوڈا واٹر ملا دیں۔آپ کا تربوز کا جوس بن کر تیار ہو گیا۔اگر آپ کو مصالحہ کم لگتا ہے تو حسب ذائقہ آپ ملا سکتے ہیں۔
اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ رمضان المبارک کا ہوتا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران پوری دنیا میں مسلمانوں کی طرف سے روزے، نمازوں اور ذکر و اذکار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنا اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔ لوگ اللہ کو راضی کرنے کے لیے دن بھر صوم (روزے) کا اہتمام کرتے ہیں، نمازیں پڑھتے ہیں اور قرآن پاک پڑھتے ہیں۔ رمضان میں سحری و افطار کا اہتمام خوب اچھے سے کیا جاتا ہے۔