بننا تھا ڈی ایس پی ... لیکن بن گئے مرکزی وزیر ، دیکھئے رام ولاس پاسوان کی کچھ خاص تصاویر
مرکزی وزیر اور ایل جے پی لیڈر رام ولاس پاسوان (Ram Vilas Paswan) کا جمعرات کی شام کو انتقال ہوگیا ۔ ان کے بیٹے اور ایل جے پی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ طویل عرصہ سے ان کی طبیعت خراب تھی اور وہ اسپتال میں بھرتی تھے ۔
رام ولاس پاسوان کا نام 1997 کے الیکشن کے بعد سرخیوں میں آیا تھا ۔ ان انتخابات میں انہوں نے حاجی پور سیٹ پر چار لاکھ ووٹوں کے ریکارڈ فرق سے جیت حاصل کی تھی ۔
10/ 2
حالانکہ ان انتخابات سے پہلے رام ولاس پاسوان آٹھ مرتبہ اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرکے ممبر اسمبلی رہ چکے تھے ، لیکن 1977 کے الیکشن نے انہیں قومی لیڈر بنادیا ۔
رام ولاس پاسوان کا سیاسی کریئر 50 سالوں پر محیط ہے اور اس دوران انہیں صرف دو مرتبہ ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
10/ 5
1989 کے بعد نرسمہا راو اور منموہن سنگھ کی دوسری یوپی اے حکومت کو چھوڑ کر وہ ہر وزیر اعظم کی حکومت میں وزیر رہے ۔
10/ 6
بہار کی سیاست میں ایک نیا باب لکھنے والے رام ولاس پاسوان تیسرے محاذ کا اہم چہرہ رہ چکے ہیں ۔
10/ 7
کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت میں بھی اور بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں بھی رام ولاس پاسوان نے تیسرے محاذ کی کمان سنبھالی ۔
10/ 8
اپنے سیاسی سفر کے علاوہ رام ولاس پاسوان اپنی ذاتی زندگی میں بھی کافی فعال تھے ۔ خاندانی تقریب اور تہواروں پر پاسوان اپنے کنبہ کے ساتھ بھرپور انجوائے کرتے تھے ۔
10/ 9
رام ولاس پاسوان ، لالو پرساد یادو کے کافی قریبی دوست مانے جاتے تھے ۔ کئی مواقع پر لالو اور پاسوان کی نزدیکیوں کو صاف دیکھا جاسکتا تھا ۔
10/ 10
کام کے بعد پاسوان اپنا سارا وقت اپنے کنبہ کے ساتھ گزارتے تھے ۔ کورونا کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈٓاون کے دوران رام ولاس پاسوان اور چراغ پاسوان کی قربت کو صاف دیکھا جاسکتا ہے ۔ چراغ پاسوان اکثر ان کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے تصاویر شیئر کرتے رہتے تھے ۔