۔جمیعتہ علمائے ہند رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ کل بتاریخ17مئی 2018 بروزجمعرات رمضان المبارک 1439ھ کو رمضان کی پہلی تاریخ ہوگی اور آج رات سے تراویح کا اہتمام ہو گا ۔جاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج ابھی بعد نماز مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا نیاز احمد فاروقی کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔کہ کل پہلا روزہ ہوگا۔
پہلا موقع ہے کہ جب سعودی عرب اور ہندوستان میں ایک ساتھ روزہ رکھا جائے گا۔ ہندوستان میں چاند دیکھے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے اور اب جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔ہندوستان میں چاند نظر آنے کو لے کر چہ مگوئیاں چل رہی تھیں، لیکن تمام جماعتوں کی جانب سے چاند دیکھے جانے کا اعلان ہونے کے بعد تراویح کی نماز شروع ہوگئی اور سبھی نے اتفاق کیا۔