جیل سے باہرآنے کے بعد ہنی پریت کے چہرے کا نورغائب، وزن میں آئی کمی
جیل کی دال روٹی اورفکرنے ہنی پریت کے ماتھے اورچہرے پرجھریاں لا دی۔ جس کے نشان ابھی بھی نظرآتے ہیں۔ ہنی پریت کا وزن بھی کافی کم ہوگیا۔

سوا دو سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہ کر آئی 39 سال کی ہنی پریت کے چہرے کا نورغائب ہوگیا ہے۔ چہرے پر جھریاں آگئی ہیں، رنگ پھیکا پڑ گیا ہے، جسم ہلکا ہوگیا ہے۔ ہنی پریت گزشتہ ہفتے ضمانت پر جیل سے رہا ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ سرسا کے ڈیرا سچا سودا میں پہنچی۔ معمول کے مطابق صبح اورشام کے کاموں میں نظرآئیں۔ تاہم میڈیا سے بچتی نظرآئی۔

منگل کو ہنی پریت ڈیرا سچا سودا میں ہوئے ستسنگ میں نظرآئی۔ ہنی پریت کے ساتھ ڈیرا چیف کے اہل خانہ کے اراکین بھی نظرآئے۔ اہل خانہ کے اراکین میں ڈیرا چیف کی بیوی کے علاوہ بیٹا جسمیت، دونوں بیٹیاں اوردونوں داماد شامل تھے۔ ستسنگ کے مقام میں اہم اسٹیج کے بالکل سامنے ڈیرا چیف کے اہل خانہ کے اراکین اورہنی پریت ایک صف میں بیٹھے نظرآئے۔ اس کے ساتھ وپسنا انساں میں بھی بیٹھی ہوئی تھی۔ سیاہ رنگ (کالے رنگ) کے سوٹ میں ہنی پریت، ستسنگ میں پہنچی اوروہ پہلے سے کافی دُبلی نظرآرہی تھی۔

واضح رہے کہ 25 اگست 2017 کو ڈیرا سچا سودا چیف رام رحیم کو سادھوی جنسی استحصال معاملے میں قصوروارقراردیا گیا تھا۔ اس کے بعد ہریانہ کے پنچکولہ اورسرسا کے علاوہ پنجاب کے کئی حصوں میں آگ زنی اورفسادات ہوئے۔ آرمی کے ذریعہ طاقت کا استعمال ہوا۔ فسادات میں 40 لوگ مارے گئے۔ پولیس نے ڈیرا سربراہ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت، ڈیرا کے ترجمان آدتیہ انساں سمیت کل 1000 لوگوں کے خلاف 177 ایف آئی آردرج کی تھی۔ کئی دن پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی کا ناٹک کھیلنے والی ہنی پریت نے ستمبر2017 میں پولیس کے سامنے خود سپردگی کردی تھی۔

اس کے بعد سے ہی ہنی پریت جیل میں تھی۔ ان کے خلاف تشدد کی سازش کرنے کے علاوہ ملک سے غداری کا معاملہ درج تھا۔ کچھ دن پہلے ملک سے غداری کی دفعات ان پر سے ہٹا لی گئی۔ اس کے بعد ان کی ضمانت کا راستہ صاف ہوگیا۔ لیکن ان سب سے پہلے تقریباً دو سال سے زیادہ کا وقت جیل میں گزارنے کے بعد اب 39 سال کی ہنی پریت تقریباً دو سال سے زیادہ کا وقت جیل میں گزارنے کے بعد اب 39 سال کی ہنی پریت عمردرازنظرآنے لگی ہے۔ ہنی پریت جب جیل سے باہر تھی توڈیرا میں اس کی ہی چلتی تھی۔ شاہی پکوان پیش کئے جاتے تھے، ہزاروں خدمت کرنے والے حاضر رہتے تھے۔ ہنی پریت کا کسی اپسرا کی طرح جلوہ تھا، جیل گئی تو ایک چھوٹے سے کمرے میں قید ہوگئی۔

جیل کی دال روٹی اورفکرنے ہنی پریت کے ماتھے اورچہرے پرجھریاں لا دی۔ جس کے نشان ابھی بھی نظرآتے ہیں۔ ہنی پریت کا وزن بھی کافی کم ہوگیا۔ آج جب وہ بھنڈارے میں پہنچی تو یہ نظربھی آیا۔ 25 اگست سے پہلے ہنی پریت کے چہرے پرالگ ہی چمک تھی، آج وہ چمک غائب نظرآئی۔ ستسنگ میں وہ خاموش بیٹھی نظرآئی۔ کسی طرح کی بات چیت کرتے ہوئے بھی نظرنہیں آئی۔