دیکھئے سورج گرہن کی خوبصورت تصاویر، ہندوستان میں دکھے بے مثال نظارے
Solar Eclipse 2022 : ہندوستان میں سال کا آخری سورج گرہن ختم ہوگیا ہے ۔ بتایں کہ گرہن شام چار بج کر 29 منٹ سے شروع ہوا اور چھ بج کر نو منٹ تک رہا ۔ یہ جزوی سورج گرہن شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں کو چھوڑ کر ملک کے کئی حصوں میں دکھائی دیا۔
ملک اور دنیا میں منگل کو سال کا آخری سورج گرہن نظر آیا ۔ یہ سورج گرہن سب سے پہلے آئس لینڈ میں ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 29 منٹ سے شروع ہوا تھا ۔ ( یہ تصویر دہلی کی ہے )
10/ 2
سال کے آخری سورج گرہن کی خاص اہمیت رہی ، یہ جزوی سورج گرہن تھا ۔ (کروکشیتر میں نظر آیا سورج گرہن)
10/ 3
ہندوستان میں سب سے پہلے پنجاب کے امرتسر میں سورج گرہن دیکھا گیا ۔ ( یہ تصویر بھونیشور کی ہے )
10/ 4
میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں سب سے بڑے گرہن کے وقت چاند نے سورج کو چالیس فیصد تک ڈھک لیا تھا ۔ (چنڈی گڑھ میں نظر آیا سورج گرہن)
10/ 5
تقریبا 27 سال بعد دیوالی کے اگلے دن یہ جزوی سورج گرہن لگا ہے۔ ( جموں میں دکھا سورج گرہن)
10/ 6
اترپردیش کے پریاگ راج میں لوگوں نے سورج گرہن کے وقت سنگم میں ڈوبکی لگائی ۔ (لکھنو میں دکھا سورج گرہن)
10/ 7
جزوی سورج گرہن ملک کے کئی حصوں میں دیکھا گیا ۔
10/ 8
افسران نے کہا کہ سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے ۔ (بنگلورو میں دکھا سورج گرہن)
10/ 9
ہندو عقائد کے مطابق سورج گرہن کے دوران کروکشیتر کے سروروں میں نہانا اچھا مانا جاتا ہے ۔
10/ 10
بتادیں کہ سورج گرہن ، یوروپ ، مغربی ایشیا ، شمالی اٹلانٹک سمیت کئی جگہوں میں دکھائی دیا ۔ ( تصویر : اے پی)