تعلیمی اداروں میں بھگوا ذہنیت کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کے بعد ملک کے مختلف مقامات پر یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تشدد اور مذہبی انتہا پسندی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ تعلیم گاہوں میں یہ ماحول یقینا باعث تشویش ہے ۔ کرناٹک کے بھٹکل میں بھی اس قسم کا ایک واقعہ گورنمنٹ ڈگری کا لج میں پیش آیا ہے ، جہاں خواتین لکچرار کے برقع پہننے کے خلاف اے بی وی پی کے طلبہ نے بھگوا شال اوڑھ کر احتجاج کیا ۔