آگرہ پولیس کی سپاہی پونم اپنے 10 سال کے بچے کو گود میں لے کر خاکی وردی کا فرض نبھا رہی ہیں۔ خواتین کے بااختیار ہونے کی وہ ایک مثال ہیں۔ پونم کے شوہر فوج میں ہیں اور خود پونم مشکل حالات میں بھی خاکی وردی پہن کر اپنے فرض کو بخوبی نبھا رہی ہیں۔ پونم کا معصوم بیٹا آیوش تھانے کے اسٹاف کا چہیتا بنا ہوا ہے اور وہ اسے پیار کرنا نہیں بھولتے۔ ( نیوز18)
پونم اپنا کام کرتی رہتی ہیں اور ان کی نظر بار بار اپنے پیارے بچے کی دیکھ ریکھ بھی کرتی رہتی ہے۔ پونم جس طرح سے اپنے فرض کو نبھا رہی ہیں اس سے وہ پورے ضلع میں چرچا میں بنی ہوئی ہیں۔ بنیادی طور پر علی گڑھ کی رہائشی پونم کی تعیناتی پہلے پولیس لائن میں تھی۔ ان کا بچہ جب 6 ماہ کا تھا تبھی سے وہ اپنی ڈیوٹی نبھا رہی ہیں۔ کام کے تئیں پونم کے جنون کو دیکھتے ہوئے ان کی تعیناتی آگرہ کے تھانہ نیو آگرہ میں کر دی گئی۔ ( نیوز 18)
تھانے میں داخل ہوتے ہی پونم آنے والوں کا خیرمقدم کرتی ہیں۔ انہیں کرسی پر بٹھانے کے بعد سپاہی پونم ان کی پوری بات سنتی ہیں۔ رجسٹر میں نام، موبائل، فون درج کر کے پونم فریادی کو متعلقہ آفیسر کے پاس بھیج دیتی ہیں۔ انتہائی لگن کے ساتھ پونم جب اپنا کام کر رہی ہوتی ہیں تو ان کا معصوم بیٹا آیوش یا تو کھیلتا رہتا ہے یا پھر تھک کر وہ گہری نیند میں سو جاتا ہے۔ (نیوز 18)