منگلور کے سرینواس فارماسی کالج میں حجاب پر پابندی ، طالبات کا شدید احتجاج
منگلور کی مشہور کالج سرینواس فارماسی میں مسلم لڑکیوں کو حجاب پہننے سے منع کردیا گیا ہے۔ کالج انتظامیہ کے اس فیصلہ کے خلاف مسلم لڑکیوں نے شدید احتجاج کیا۔
کرناٹک کے ساحلی شہر منگلور کے ایک کالج میں حجاب پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ منگلور کی مشہور کالج سرینواس فارماسی میں مسلم لڑکیوں کو حجاب پہننے سے منع کردیا گیا ہے۔ کالج انتظامیہ کے اس فیصلہ کے خلاف مسلم لڑکیوں نے شدید احتجاج کیا۔
8/ 2
مسلم لڑکیوں نے کہا کہ حجاب کسی بھی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ بلکہ حجاب پہننا اُن کا پیدائشی حق ہے۔ کالج کے مین گیٹ کے باہر سینکڑوں مسلم طالبات اور کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں نے کالج انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
8/ 3
مسلم طالبات نے کلاسس کا بائیکاٹ بھی کیا ۔ مظاہرہ کررہی لڑکیوں کا کہنا تھا کہ حجاب ان کا پیدائشی حق ہے ۔ ـ حجاب پہننے سے تعلیم میں کوئی روکاوٹ پیدا نہیں ہوتی ۔
8/ 4
ـ حجاب پہن کرائیرفون استعمال کرنے کےچند واقعات کو بہانہ بنا کر کالج انتظامیہ مکمل طورپرحجاب پابندی عائد کر رہی ہے۔
8/ 5
طالبات نے کہا کہ ڈسپلن شکنی کرنے والی لڑکیوں کے خلاف کاروائی کی جائے، لیکن اس واقعہ کی آڑ میں حجاب پر ہی پابندی عائد کرنا کہاں کا انصاف ہے۔
8/ 6
دوسری طرف کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شُبھ رائے کا کہنا ہے کہ کالج کے یونیفارم میں حجاب شامل نہیں ہے۔
8/ 7
داخلہ کے وقت کالج کے قوانین سے طلبہ اور سرپرستوں کو آگاہ کردیا گیا تھا کہ یونیفارم میں حجاب شامل نہیں ہے ۔ ـ تحریری طور پر یہ اطلاع دے کر طالبات سے اس پر دستخط بھی لئے گئے ہیں ـ اس کے باوجود طالبات احتجاج کررہی ہیں۔
8/ 8
تاہم ڈائریکٹر کی اس یقین دہانی کے بعد کہ پندرہ دنوں میں کالج انتظامیہ میٹنگ کرکے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کرے گی ، طالبات نے اپنا احتجاج واپس لے لیا۔