مغربی ہمالیہ سے چلی برفیلی ہواوں کی وجہ سے دلی میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ہفتہ کو اور بھی ٹھنڈا دن ہو سکتا ہے۔ دلی میں جمعرات کو جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری نیچے 15.2 ڈگری سلیسیس درج کیا گیا اور یہ اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔