حیدر آباد : اب تک یوپی کی سر زمین سے سیاست کرنے والے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد اظہرالدین اگلے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کے ٹکٹ پر حیدرآباد لوک سبھا سے مقابلہ کرسکتے ہیں ۔ راجیو گاندھی کی سدبھاونا یاترا کی یاد میں منعقدہ اجلاس میں سدبھاونا ایوارڈ لینے کے بعد ہندوستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے تلنگانہ کانگریس کمیٹی سے خواہش کی کہ تلنگانہ میں پارٹی کے لئے ان کی خدمات لی جائیں ۔