ویلور۔ تمل ناڈو کے ویلور سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پیر کے روز ایک بے رحم شوہر نے اپنی بیوی پر سڑک کے بیچوں بیچ چاقو سے حملہ کرڈالا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ آس پاس کے لوگ کھڑے کھڑے تماشا دیکھتے رہے۔ واقعہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس کے بعد جے شنکر نے اپنی جیب سے چاقو نکالا اور ایک کے بعد ایک اس نے پونیتا پر 7 بار حملہ کیا۔ سڑک پر گزرنے والے لوگ بھی یہ منظر دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ جے شنکر کو روکنے کی کسی نے ہمت نہیں دکھائی۔ حالانکہ ایک خاتون نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ قتل کے بعد جے شنکر وہاں سے فرار ہو گیا تھا۔
اس واقعہ میں پونیتا شدید زخمی ہو گئی تھی۔ خاتون نے واقعے کے فوراً بعد پولیس کو فون کیا۔ اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی پونیتا کو اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ فی الحال پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔