Cyclone Nivar: پیڑ گرے، رہائشی علاقوں میں بھرا پانی، اپنے پیچھے ایسی بربادی چھوڑ گیا 'نیوار'
اس طوفان سے کئی پیڑ گر گئے ہیں، کئی دیواریں منہدم ہو گئی ہیں لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ محمکہ موسمیات یہ اطلاع دی ہے۔ ادھر وزیر اعلی وی نارائن سامی آج ’نیوار‘ سے ہونے والے نقصانات کاجائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ کر رہے ہیں۔

خلیج بنگال سے اٹھا بھیانک سمندری طوفان تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحلوں کو پار کر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، طوفان رات 11:30 سے دیر رات 02:30 بجے کے درمیان ساحلوں سے ٹکرایا۔ اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ اس وقت ہواوں کی رفتار 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ سکتی ہے۔ امید جتائی جا رہی ہے کہ طوفان دوپہر تک کمزور پڑ سکتا ہے۔ (فوٹو اے پی)

مانا جا رہا ہے کہ اس طوفان کے پیش نظر پڈوچیری میں جمعرات کو مٹی کے تودے گرنے کا امکان ہے۔ وہیں، تمل ناڈو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ (فوٹو اے پی)

اس طوفان سے کئی پیڑ گر گئے ہیں، کئی دیواریں منہدم ہو گئی ہیں لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ محمکہ موسمیات یہ اطلاع دی ہے۔ ادھر وزیر اعلی وی نارائن سامی آج ’نیوار‘ سے ہونے والے نقصانات کاجائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ کر رہے ہیں۔ ( فوٹو اے پی)

پڈوچیری کے ایجل نگر ، وینکٹ نگر ، بالاجی نگر اور دیگر نشیبی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔ کچھ مکانات سیلاب کی زد میں ہیں ، جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے نکلنے سے قاصر ہیں۔ (فوٹو اے پی)

بارش کے دوران پڈوچیری کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا، جسے بحال کردیا گیا ہے۔ سمندری طوفان کے نتیجے میں جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیرکے اقدامات کیے گئے تھے۔ سمندری طوفان کے انتباہ دینے والے تمام نشانات پڈوچری بندرگاہ سے ہٹا دیئے گئے تھے۔ (فوٹو اے پی)

طوفان کے پیش نظر چنئی ائیرپورٹ کو پہلے 12 گھنٹے کے لئے بند کیا گیا تھا۔ بعد میں وقت بڑھا کر اسے صبح 9 بجے تک کر دیا تھا۔ (فوٹو اے پی)

اس درمیان تمل ناڈو اور پڈوچیری کے حکام نے طوفان سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی کئی احتیاطی قدم اٹھائے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے کئی علاقوں میں بھاری بارش بھی ہوئی ہے۔ ( فوٹو اے پی)