Farmer Protest: جیند انتظامیہ نے کھودی سڑک تو کسانوں نے پاٹ ڈالی، دلی کے لئے نکلے
دراصل، ضلع انتظامیہ نے سڑک کے درمیان گہری کھائی بنا دی تھی لیکن کسانوں نے اس رکاوٹ کو بھی پار کر لیا۔ پنجاب کے کسان کھنوری کے راستے جیند سے روہتک ہوتے ہوئے دلی کے لئے نکلے ہیں۔ بڑی تعداد میں کسانوں کا قافلہ دلی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

زرعی قوانین کے خلاف پنجاب اور ہریانہ سمیت ملک بھر کے کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ اس کے لئے یہ کسان دلی کے راستے پر ہیں جہاں پولیس اور انتظامیہ جگہ جگہ انہیں روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔ لیکن کسان دلی پہنچنے کے لئے ساری رکاوٹوں کو پار کرتے جا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ہریانہ کے جیند میں انتظامیہ نے کسانوں کو روکنے کے لئے سڑک کھود دی تو کسانوں نے اس کا بھی توڑ ڈھونڈ لیا۔

ہریانہ کے جیند میں انتظامیہ نے کسانوں کو روکنے کی کوشش کی جو کہ ناکام ہو گئی۔ انتظامیہ نے مشینوں کی مدد سے سڑکوں پر گڈھے کر دئیے۔

انتظامیہ نے جیند کے جولانا میں سڑک کو بیچوں بیچ کھود دیا تھا تاکہ کسان آگے نہ بڑھ سکیں۔ لیکن کسان آئے اور جے سی بی کے ساتھ سڑک کا لیول پھر ٹھیک کر دیا۔

اس دوران کوئی کسسی لے کر آیا، کوئی پتھر تو کوئی کچھ اور۔ دیکھتے ہی دیکھتے کچھ ہی دیر میں خراب سڑک کی کسانوں نے مرمت کر ڈالی۔