ضلع بیدر مکمل قحط سالی کا شکار ہے۔ یہاں عوام کو ہر قسم کی دشواری کا سامنا ہے۔ وہیں پینے کے پانی کا مسئلہ بھی سنگین بنا ہوا ہے۔
6/ 2
حکومت اپنے طورپر عوام کو پانی فراہم کرنے میں لگی ہے۔ تو وہیں شہر کی معزز شخصیت عبدالمعز سیٹھ اپنے نجی اخراجات سے شہر میں سات ٹینکروں کے ذریعہ رات اور دن پانی فراہم کررہے ہیں۔
6/ 3
موصوف کی ان خدمات سے عوام کو کچھ حد تک راحت حاصل ہوئی ہے۔
6/ 4
موصوف نے واضح کیا ہے کہ اس خدمت کا کوئی دوسرا مطلب نہیں ہے۔
6/ 5
انہوں نے کہا کہ خالص خدا کی رضا کےلئے یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔
6/ 6
ان کے علاقے کےعوام بھی ان کی اس خدمت کی دل کھول کر تعریف ہی نہیں کر رہے ہیں بلکہ ان کو دعاؤں سے بھی نواز رہے ہیں۔