Toycathon: خوشخبری: ہندوستانی ثقافت پر گیمس اور کھلونے بنانے والوں کو نوازے گی حکومت
مرکزی وزارت تعلیم (Education Ministry) نے 5 جنوری 2021 کو ہندوستان کا اپنا گیم چیلنج ’ٹوائے کیتھن (Toycathon)’ لانچ کیا ہے۔ یہ مقابلہ دو مرحلوں میں ہوگا۔ پہلے فیز کا رزلٹ 10 فروری کو جاری کیا جائے گا۔

اگر آپ کو کھلونوں اور گیمس میں دلچسپی ہے، تو آپ کے پاس موقع ہے 50 لاکھ روپئے تک کا انعام جیتنے کا۔ یہ موقع آپ کو ہندوستانی حکومت دے رہی ہے۔

مرکزی وزارت تعلیم (Education Ministry) نے 5 جنوری 2021 کو ہندوستان کا اپنا گیم چیلنج ’ٹوائے کیتھن (Toycathon)’ لانچ کیا ہے۔

وزارت تعلیم کے انوویشن سیل نے آل انڈیا کاونسل فار ٹیکنیک ایجوکیشن (AICTE)، وزارت برائے خواتین و بچوں کی ترقی، وزارت تجارت و صنعت، ایم ایس ایم ای وزارت، کپڑا وزارت اور وزارت اطلاعات ونشریات (Ministry of Information and Broadcasting) کے تعاون سے یہ گیم لانچ کیا ہے۔

ٹوائے کیتھن ایک قومی سطح کا مقابلہ ہے، جس کا مقصد ہے ایسے کھلونے اور گیمس بنانا جو ہندوستانی تہذیب وثقافت، تاریخ، اقدار و خرافات (Mythology) پر مبنی ہوں۔ ’آتم نربھر بھارت ابھیان (AtmaNirbhar Bharat)’ کے تحت ملک کو ٹوائے اور گیم انڈسٹری میں بھی آتم نربھر بنانے کے لئے اس کی شروعات کی گئی ہے۔

اس مقابلے میں اسکولی طلبا سے لے کر، کالج کے طلبا، ٹیچرس اور پروفیشنلس تک حصہ لے رہے ہیں۔ تین زمرے (کٹیگری) میں یہ مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جونیئر طلبا، ہائر ایجسوکیشن اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلس، سبھی نے اپنی کٹیگری کے مطابق، اس کے لئے اپلائی کیا ہے۔

یہ مقابلہ دو مرحلوں میں منعقد کیا جائے گا۔ پہلے فیز کا رزلٹ 10 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرے فیز کے رزلٹ کا اعلان 22 فروری 2021 کو کیا جائے گا۔

ٹوائے کیتھن کے فاتحین کے پاس 50 لاکھ روپئے تک کا انعام جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ یہ موقع آپ کو ہندوستانی حکومت دے رہی ہے۔