حیدرآباد سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا، ' پچھلے دو دن سے یہاں ہو رہی بھاری بارش کے سبب بنڈلہ گوڑہ کے محمدیہ ہلس میں ایک دیوار کے منہدم ہو جانے سے 9 لوگوں کی موت ہو گئی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا' میں بنڈلہ گوڑہ میں محمدیہ ہلس کا جائزہ لے رہا تھا جہاں دیوار کے منہدم ہو جانے سے 9 لوگوں کی موت ہو گئی اور دیگر 2 زخمی ہو گئے۔ وہاں سے جاتے وقت میں نے شمس آباد میں پھنسے بس مسافروں کو اپنی گاڑی سے ان کے گھر تک پہنچایا'۔ (Pic- twiiter)