جنرل بپن راوت اس ایم آئی 17 سیریز ہیلی کاپٹر میں اہلیہ کے ساتھ سوار تھے، جو اوٹی کے پاس تباہ ہوگیا۔ جنرل بپن راوت کا فوجی کیریئر شاندار رہا ہے۔ وہ کتنے ذہین اور باصلاحیت فوجی افسر رہے یہں، اس کو اسی بات سے سمجھا جاسکتا ہے کہ جب ملک نے پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنایا تو اس عہدے پر انہیں ہی نامزد کیا گیا۔
جنرل بپن راوت کی پڑھائی دہرہ دون میں کیمبرین ہال اسکول، شملا میں سینٹ ایڈورڈ اسکول اور ہندوستانی فوج اکادمی۔ دہرہ دون سے ہوئی۔ اس کے بعد بھی وہ اپنی تعلیم کو آگے بڑھاتے رہے۔ انہوں نے ایم فل کیا اور پھر پی ایچ ڈی بھی۔ سال 2011 میں انہیں فوجی ملٹری میڈیا اسٹریٹجک اسٹڈیز پر تحقیق کے لئے چودھری چرن سنگھ میرٹھ سے پی ایچ ڈی سے نوازا گیا۔
بپن راوت اپنے لمبے کیریئر میں کئی طرح کی فوجی مہم اور کارروائی میں شامل ہونے والے افسران میں شامل رہے۔ اقوام متحدہ ایسوسی ایشن کے کئی مشن میں بھی وہ شامل رہے۔ ہر بار ان کی بہادری، سمجھداری اور فوجی حکمت عملی کا لوہا سب نے مانا۔ یہی وجہ تھی کہ وہ فوج میں ایک عہدے سے دوسرے عہدے پر ترقی کرتے گئے۔