உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وادی کشمیر کا ذائقہ اب بنگلورو میں بھی دستیاب، ایک کشمیری خاتون کی نمایاں کوشش

    شہر کے اندرا نگر میں واقع یہ ریسٹورنٹ خالص کشمیری ذائقوں کا مرکز بن کر ابھر رہا ہے۔ کشمیر کا وازوان، حریفہ کشمیر کی خاص روٹیاں، کشمیری چائے اس طرح کشمیر کے تمام پکوان اور ذائقوں کو ایک چھت کے نیچے فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف کھان پان ہی نہیں کشمیری کی تہذیب و ثقافت، وادی کے قدرتی مناظر کو بھی یہاں پینٹنگ، سجاوٹ کے ذریعہ نمایاں کیا گیا ہے۔