کیرالہ کے کوزی کوڈ (Kozhikode Plane Crash) ائیر پورٹ پر دبئی سے آرہا ائیرانڈیا کا طیارہ جمعہ کی شام کو حادثہ اک شکار ہوگیا۔ طیارہ میں 190 افراد سوار تھے ۔ طیارہ رن وے پر پھسلنے کے بعد کھائی میں گر گیا اور دو ٹکروں میں تقسیم ہوگیا۔ اس حادثے میں اب تک 18 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ بتادیں کہ کریش طیارے کا ڈیجیٹل فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر بازبرآمد کرلیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے ڈیٹا جو ڈی کوڈ کرکے حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جاسکتی ہے۔
در اصل وندے بھارت مشن کے تحت ایئر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ AXB-1344 دبئی سے جمعہ کی شام کو 7.41 بجے کزی کوڈ پہنچی تھی۔ بھاری بارش کے درمیان رن وے نمبر 10 پر پائلٹ کو لینڈنگ کرنے میں دقت آرہی تھی۔ دو بار لینڈنگ کو ٹال بھی دیا گیا۔ تیسری مرتبہ کوششن کے دوران فلائٹ پھسل گئی اور رن۔وے سے آگے طیارہ 35 فٹ گہری کھائی میں گر گیا۔