ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی کو جنم دینے والی خاتون 31 مارچ کو سڑک حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھی اور اس دوران خاتون نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔ اس حادثے میں اس کے سر پر کئی شدید چوٹیں آئیں اور اگرچہ وہ بچ گئی لیکن وہ بے ہوش رہی۔
ایمس کے ڈاکٹر نے بتایا کہ جب خاتون کو اسپتال میں داخل کیا گیا تو وہ 40 دن کی حاملہ تھی۔ گائناکالوجسٹ کی ٹیم نے اس کی حالت کا جائزہ لیا اور پایا گیا کہ بچہ مکمل طور پر صحت مند ہے اور حمل کو ختم کرنے کا کوئی آثار نہیں نظر آیا۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے بچے کو رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ مریض کے اہل خانہ پر چھوڑ دیا۔ اس کے بعد خاتون کے شوہر نے اسقاط حمل کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے بجائے بچے کو اپنانے کا انتخاب کیا۔