مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مدارس کے طلبہ کے لئے برج کورسز شروع
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اگلے تعلیمی سال سے مدارس کے طلبہ کے لیے برج کورسز شروع کیے جارہے ہیں۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اگلے تعلیمی سال سے مدارس کے طلبہ کے لیے برج کورسز شروع کیے جارہے ہیں - ان کورسز کی خا صیت یہ ہے کہ ریاستی مدرسہ بورڈس کے فا رغ طلبہ ان میں کامیابی کے بعد پولیٹیکنک و گریجویشن کے کورسز میں داخلے کے اہل ہو جائیں گے۔

یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، ڈپلوما ، برج و سرٹفکیٹ کے علاوہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کورسس میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں -

اس سلسہ میں یہ جانکاری یو ینورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے ای ٹی وی سے گفتگو کے دوران دی۔

<br />ادھر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمداسلم پرویز نے سائنس کے مضامین ریاضی ، طبیعات ،کیمیا، نباتات اور حیوانیا ت کی تجربہ گاہوں کا افتتاح کیا -

اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے کہا کہ اس تعلیمی سال میں بی ایس سی کورسز کے سال اول اور دوم کے لئے اردو میں تعلیمی مواد تیار کر لیا جائےگا۔