شہروں کی چکاچوند اور عیش وآرام کی زندگی میں رہنے والوں کے لئے ڈاکٹرسیمہ صادق ایک مثال ہیں ۔ ڈاکٹر سمیہ میٹرو سٹی میں رہ کر بھی گاؤں اور دیہاتوں میں ایسے ایسے سماجی کام انجام دے رہی ہیں، جس کی طرف شاید کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔ طبی خدمات ہوں ، یا تعلیم یا پھر روزگار ، ہر شعبہ میں ڈاکٹر سمیہ گاوں کے نوجوانوں اور خواتین کی خدمت کررہی ہیں۔