ریاست کرناٹک میں بیف کے کاروبارپر کسی طرح کی پابندی نہیں ہے۔ سابقہ بی جے پی حکومت کے دوران اسمبلی میں منظور کیے گئے گئوکشی پرپابندی کے بلوں کو موجود حکومت نے رد کردیا ہے، لیکن قانونی اجازت رہنے کے باوجود لائسنس دینے میں آخرکیوںکر رکاوٹ پیدا کی جا رہی ہے، یہ سوال گوشت کے تاجران حکومت سے کررہے ہیں ۔