اسلام میں والدین کی خدمت کو بڑی اہمیت دی گئی ہے ـ ماں کے قدموں تلے جنت اور باپ کو جنت کا دروازہ کہا گیا ہے ، لیکن حالات حاضرہ میں والدین اور عمر دراز افراد کے بے سہارا ہونے کے واقعات بڑھ رہے ہیں ـ اس سلسلہ میں ایک انوکھی پہل بنگلور کے محمد فاروق نے ہے ۔ زندگی کے آخری پڑاؤ میں راستہ پر آنے والے ان سن رسیدہ افراد کو بنگلورو کے محمد فاروق نے سہارا دینے کا بیڑا اٹھایا ہے ـ