تصاویر : شہر گلستان بنگلورو میں نماز جمعہ کے روح پرور مناظر ، تقریبا تین ماہ کے بعد لوگوں کو نماز ادا کرنے کا ملا موقع
مسجد میں داخلے سے قبل تمام مصلیوں کا درجہ حرارت چیک کیا گیا ۔ ماسک پہنے کئی مصلیان اپنے گھروں سے ہی وضو بناکر اپنی اپنی جائے نماز لئے مسجدوں میں داخل ہوئے۔
کورونا کی وبا کے درمیان ملک کے آئی ٹی شہر بنگلورو کی مسجدوں میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی ۔ یہ جمعہ اس لئے بھی خاص تھا کہ تقریبا تین ماہ کی مدت کے بعد مسلمانان بنگلورو کو مسجد پہنچ کر جمعہ کی نماز ادا کرنے کا موقع ملا۔
13/ 2
لاک ڈاؤن کے بعد 8 جون سے کرناٹک کی مسجدوں میں لوگ جماعت کے ساتھ نماز ادا کررہے ہیں ۔ نیوز 18 اردو کی ٹیم نے جمعہ کی نماز کے موقع پر شہر کی دو بڑی مساجد کا دورہ کیا ۔
13/ 3
سٹی جامع مسجد میں مولانا مقصود عمران رشادی نے جمعہ کا خطبہ پیش کیا اور امامت کے فرائض انجام دئے۔ اس موقع پر سماجی فاصلے کی بنیاد پر صفیں بنائی گئی تھیں۔
13/ 4
مسجد کی کثیر منزلہ عمارت پوری طرح سے بھری ہونے کے سبب لوگوں نے مسجد کے باہر بھی نماز ادا کی ۔
13/ 5
دوسری جانب شہر کی ایک اور بڑی مسجد ، مسجد قادریہ میں کثیر تعداد میں لوگ حاضر ہوئے۔ یہاں ایک کے بعد ایک تین جماعتیں قائم کرتے ہوئے جمعہ کی نماز پڑھی گئی۔
13/ 6
پہلی جماعت میں معروف عالم دین مولانا لطف اللہ رشادی نے خطبہ پڑھا اور امامت کی ۔
13/ 7
دوسری جماعت میں خطبہ اور امامت مولانا حافظ ہارون اور تیسری جماعت میں خطبہ اور امامت مولانا ضیاء الدین نے انجام دئے۔
13/ 8
اس طرح تمام لوگوں کو اطمینان اور سکون کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرنے کا موقع ملا ۔
13/ 9
سٹی جامع مسجد ، مسجد قادریہ اور شہر کی تمام مسجدوں میں حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے گائڈ لائنس کو اختیار کیا گیا تھا۔
13/ 10
مسجد میں داخلے سے قبل تمام مصلیوں کا درجہ حرارت چیک کیا گیا ۔ ماسک پہنے کئی مصلیان اپنے گھروں سے ہی وضو بناکر اپنی اپنی جائے نماز لئے مسجدوں میں داخل ہوئے۔ خشوع و خضوع کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی ۔
13/ 11
اس موقع پر کورونا وائرس وبا کے خاتمہ کیلئے ، اس خطرناک بیماری سے تمام انسانوں کی حفاظت کیلئے ، ملک میں خوشحالی ، امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ ( روف احمد ہلور کی رپورٹ ) ۔