قومی دارالحکومت دہلی اور اس کے مضافات کے علاقوں میں ہفتے کی صبح سے ہی گھنا کہرا چھایا ہوا ہے۔ اس سے وزیبلٹی کافی کم ہو گئی ہے۔ کچھ ہی قدم کی دوری پر صاف صاف کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ایسے میں سڑکوں پر گاڑیاں رینگ رینگ کر چل رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، کہرے کی وجہ سے 25 ٹرینیں کافی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ یہ سبھی ٹرینیں دہلی کے آس پاس کی ہیں۔ وہیں، کہرے کی وجہ سے سردیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹھنڈ کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔