اُڈپی ضلع کے اے سی پی کمارچندر نے کہا کہ ہم اس شخص کی دماغی حالت کے سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید معلومات فراہم کرینگے۔ کنداپور پولیس اسٹیشن میں راگھویندر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ملک سے غداری کا کیس درج ہواہے۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں حالیہ دنوں میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔