پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی اورروہنگیا مسلمانوں کے مسئلہ کے سلسلہ میں بنگلورو میں گزشتہ روز زبردست احتجاج کیا گیا۔ شہر کے ٹاؤن ہال کے روبرو مرکز اہل سنت جامعہ حضرت بلال کی سرپرستی میں مختلف سنی تنظیموں نے پُرامن احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے حال ہی میں میانمار کادورہ کیا لیکن روہنگیا کے باشندوں کے مسئلہ پرخاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔