حیدرآباد میں عید الفطر کی شاپنگ کے لئے چارمینار سے متصلہ بازاروں میں خریداروں کا ہجوم اور گھما گہمی اپنے عروج پر ہے ۔ عید کی خریداری کے لئے نہ صرف شہر بلکہ تلنگانہ اور آندھرا کے اضلا ع سے بھی لوگ یہاں آرہے ہیں۔ تیسرے عشرے میں یہاں دکانیں تقریبا 24 گھنٹے کھلی رہتی ہیں اور صارفین کا تانتا لگا رہتا ہے۔