یوں تو آپ نے جڑواں بچوں کے بارے میں بہت سی باتیں سنی اور دیکھی ہوں گی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ایسا اسکول بھی ہے جہاں ایک بڑی تعداد میں جڑواں بچے پڑھتے ہیں اور یہ جان کر اور بھی حیرانی ہوگی کہ یہ اسکول کہیں اور نہیں، بلکہ ہندستان میں ہی موجود ہے۔ یہ منفرد اسکول آندھرا پردیش کے چتور میں واقع ہے۔
اس کے ساتھ ہی یہاں پڑھانے والے اساتذہ کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ وہ عام طور پر بچوں کو پہچاننے میں غلطی کر جاتے ہیں۔ ایسے میں ایک بار سمجھانے کے بعد کئی بار دوبارہ اس کے جڑواں کو سمجھانے کی بجائے اسی بچے کو سمجھا دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی بار جڑواں میں سے کوئی ایک ڈانٹ اور سزا سے بھی آسانی سے بچ نکلتا ہے۔