ہماچل پردیش میں سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 5 لڑکیاں گرفتار
اونا پولیس کی ایک ٹیم نے مذہبی مقام پیرنگاہ واقع ایک ہوٹل میں چل رہے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس کی خصوصی ٹیم نے انسپکٹر اندو بالا کی قیادت میں چھاپہ ماری کر کے ہوٹل سے 5 لڑکیوں کو برآمد کیا ہے۔

اونا پولیس کی ایک ٹیم نے مذہبی مقام پیرنگاہ واقع ایک ہوٹل میں چل رہے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس کی خصوصی ٹیم نے انسپکٹر اندو بالا کی قیادت میں چھاپہ ماری کر کے ہوٹل سے 5 لڑکیوں کو برآمد کیا ہے۔ فوٹو: نیوز 18

وہیں، ہوٹل مالک کو گرفتار کر کے جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کی اس کارروائی سے جنسی تجارت کے غیر قانونی کاروبار کو انجام دینے والوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ فوٹو: نیوز 18

پیر کی دوپہر کو اونا پولیس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پیرنگاہ پہنچی۔ جہاں پر پولیس نے جنسی کاروبار کا دھندا چلانے والے ایک ہوٹل میں دبش دی۔ اس کارروائی میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ فوٹو: نیوز 18

پولیس نے ہوٹل میں چھاپہ ماری کے دوران پنجاب کی رہنے والی 5 لڑکیوں کو برآمد کیا۔ وہیں، ہوٹل مالک کو گرفتار کر لیا ہے: فوٹو: نیوز 18

ایس پی اونا ارجت سین ٹھاکر نے بتایا کہ پولیس کی یہ مہم مسلسل جاری رہے گی اور اس طرح کے غیر قانونی دھندے چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ فوٹو: نیوز 18