یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا۔ اس وقت اس کا شوہر گھر میں سو رہا تھا۔ سری پیرمبدور میں ایک نجی فرم میں کام کرنے والے 32 سالہ ایل تھنگراج کا پرائیویٹ پارٹ 50 فیصد جھلس گیا۔ اسے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن بعد میں حالت اتنی سنگین ہوگئی کہ انہیں ویلور کے ایک اور بڑے سرکاری اسپتال میں منتقل کرنا پڑا۔
آدھی رات کو ڈالا گرم پانی
پیر کو اسی طرح کی لڑائی کے بعد دونوں سو گئے۔ خاتون نے آدھی رات کو پانی گرم کیا۔ اس کے بعد اس نے شوہر کے عضو تناسل پر گرم پانی ڈال دیا۔ چیخ و پکار سن کر پڑوسی اسے بناوارام اسپتال لے گئے، جہاں سے منگل کی صبح اسے ویلور کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔