میرٹھ میں KNOW YOUR ARMY پروگرام میں بچوں نے فوج کے ہتھیار دیکھے، آرمی بینڈ کی دھن سے گونجا سینٹر
این سی سی کیڈٹس کی بیٹیوں کا بھی جوش بس دیکھتے ہی بن رہا تھا۔ بیٹیوں نے کہا کہ یہاں آ کر فوج کے سازو سامان کے بارے میں جان کر انہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کاش وہ کل ہی فوج میں شامل ہو جاتیں۔

میرٹھ کے بھگت لائنس میں جتنا خوش بچے تھے، اتنا ہی خوش فوج کے جوان بھی نظر آئے۔ فوج کے جوان بھی بچوں سے بات چیت کر کے خوشی محسوس کر رہے تھے۔ فوج کے ساز وسامان دیکھ کر بچے بیحد خوش ہوئے۔ بچوں نے کہا کہ وہ بھی ایک نہ ایک دن فوج میں شامل ہوں گے۔

اس موقع پر فوج کے بینڈ کی دھن جس نے بھی سنی وہ خوش ہو گیا۔ وجئے بھارت، سارے جہاں سے اچھا کی بینڈ والی دھن جس نے بھی سنی وہ خوشی سے پھولے نہیں سمایا۔

این سی سی کیڈٹس کی بیٹیوں کا بھی جوش بس دیکھتے ہی بن رہا تھا۔ بیٹیوں نے کہا کہ یہاں آ کر فوج کے سازو سامان کے بارے میں جان کر انہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کاش وہ کل ہی فوج میں شامل ہو جاتیں۔

بیٹیاں بار بار بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ لگاتے ہوئے نظر آئیں۔ میرٹھ کے بھگت لائنس میں فوجی جوانوں کا پروگرام بچوں کے لئے جتنا یادگار ہے اتنا ہی فوج کے جوانوں کے لئے بھی ہے۔

ایسے ایسے آلات اور ہتھیار بچوں نے دیکھے جو وہ شاید ہی کبھی دیکھ پاتے۔ فوج کے جوانوں نے جب یہ کہا کہ یہی وہ آلات ہیں جن سے دشمنوں کے دانت کھٹے ہو جاتے ہیں تو بچوں کی آنکھوں میں فاتحانہ چمک آ گئی۔

کئی بچوں نے تو ان آلات کے ساتھ سیلفی بھی کھنچوائی۔ واقعی میں ہماری فوج پر ہمیں ناز ہے اور ایسے جانبازوں کو ہم سلام کرتے ہیں۔