کرناٹک کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے بنگلورو کے مرکزی بس اڈوں میں خواتین مسافروں کی سہولت کیلئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہاں ناکارہ بس کو بیت الخلاء میں تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ گلابی ٹائلٹ خصوصی طور پر خواتین کیلئے مختص ہوگی۔ ناکارہ بس کو بڑے ہی پلاننگ کے ساتھ بیت الخلاء اور دیگر ضروری سہولیات کیلئے استعمال میں لایا گیا ہے۔ پاکی صفائی کا پورا خیال رکھتے ہوئے کئی سہولیات یہاں فراہم کی گئی ہیں۔ (رپورٹ اور تصاویر: رؤف احمد، بنگلورو)